پیکاایکٹ کیس :صحافی کو ضمانت پررہاکرنے کاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹر یٹ عباس شاہ نے پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں گرفتار صحافی سہراب برکت کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخوا ست منظور کرلی۔۔۔
دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے درخواست ضمانت پراعتراض نہیں کیا گیا، دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سہراب برکت کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سہراب برکت کیخلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔