فیس بک پر دوستی ،فلپائنی خاتون کی سر گو دھا آ مد ،قبول اسلام
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون سرگودھا کے نوجوان کے لیے پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس نے اسلام قبول کر لیا۔
سرگودھا کے نوجوان حمزہ شاہد اور فلپائن کی خاتون کا فیس بک کے ذریعے رابطہ ہوا جو بعد ازاں دوستی میں تبدیل ہو گیا۔ خاتون اسی سلسلے میں سرگودھا پہنچی اور مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون کا نیا اسلامی نام جنت فاطمہ رکھا گیا۔