طوفانی بارش :راولپنڈی بچہ، رحیم یار خان میں 3 خواتین جاں بحق

طوفانی بارش :راولپنڈی بچہ، رحیم  یار خان میں 3 خواتین جاں بحق

راولپنڈی ، رحیم یارخان( خبرنگار ،نمائندگان) گزشتہ روز ہونیوالی طوفانی بارش اور تیز آندھی سے 3 خواتین اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے۔

 راولپنڈی میں دوران بارش 7سالہ بچہ سیوریج لائن میں گر کر لاپتا ہو گیا ،واقعہ آئی جے پی روڈ پر کچا سٹاپ کے نزدیک ہوا ۔ بچے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ ادھر رحیم یارخان اور نواحی علاقوں میں 3 خواتین جاں بحق جبکہ 7 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ بستی محسن الہ آباد میں عبدالمجید کے گھر کی دیوار گرنے سے اس کی دو بیٹیاں 15 سالہ روبینہ اور 17 سالہ شبانہ اور قومی شاہراہ پر پرانے ٹول پلازہ چک 7 این پی کے قریب تیز آندھی کے باعث ایک گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں نجمہ بی بی جان کی بازی ہارگئی ۔دوسری جانب ضلع کے مختلف علاقوں میں درختوں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کے گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج بھی خیبر پختونخوا میں آندھی کیساتھ تیز بارش کاامکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں