عوام میں خوف ختم ہورہا ،5ہزار کارکن اڈیالہ پہنچے تھے ،علیمہ

عوام میں خوف ختم ہورہا ،5ہزار  کارکن اڈیالہ پہنچے تھے ،علیمہ

راولپنڈی(خبرنگار، مانیٹرنگ ٖڈٰیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام میں خوف ختم ہورہا ہے، پیر کے روز 5 ہزار کارکن ناکوں کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے، جون کے مہینے میں حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر کے روز اڈیالہ جیل کے باہر خوشگوار تبدیلی دیکھی، ہر طرف کارکنوں کے سر تھے ، انہوں نے کہا کہ اڈیالہ سے پہلے بہت سخت ناکہ بندی کی گئی تھی مگر اب عوام کے دل سے خوف نکل گیا ہے ، یہ آغاز ہے اگلے منگل کو قافلہ مزید بڑھے گا ،تاریخ کہتی ہے ظلم برقرار نہیں رہ سکتا، انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو کہیں گے اگلے ہفتے آپ بھی یہاں آئیں اور پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے اس قافلے میں شامل ہوں۔ گورنر کے پی کے نے صحیح کہا کہ مجھے بجٹ کی اے بی سی نہیں آتی،میں نے مشورہ دیا تھا کہ جب تک بانی کا ہسپتال میں علاج نہیں کراتے کے پی کے کا بجٹ کیوں پیش کر رہے ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں