پشاورہائیکورٹ:بیوروکریٹس کی سینی ٹیشن کمپنیوں میں بطورسی ای اوتعیناتی کالعدم قرار
پشاور(اے پی پی)پشاورہائیکورٹ نے سینی ٹیشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بیوروکریٹس کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے تقرریوں کا عمل قانون کے مطابق 3ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے انجینئر نعیم خان کی رٹ پر سماعت کی ۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں قراردیاکہ سیکشن 10کے تحت سول سرونٹ کہیں پر بھی حکومتی کارپوریشن یا باڈی میں کام کرسکتا ہے ، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ صوبائی حکومت بغیر کسی اہلیت یا متعلقہ تجربہ تبادلے کے ذریعے سول سرونٹ کی تقرری کرے۔