میرپور ٹرانسپورٹ یونین نے کالعدم کمیٹی کا ایجنڈا مسترد کردیا
احتجاج کی آڑ میں داخلی راستے ، بس اڈے ،ٹرانسپورٹ نظام بند نہ کیا جائے افواج پاکستان کو خراج تحسین ،کمیٹی ہٹ دھرمی ترک کر کے مذاکرات کرے
مظفرآباد (دنیا نیوز)ٹرانسپورٹ یونین میرپور نے امن کو داؤ پر لگانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں ٹرانسپورٹ یونین نے ایکشن کمیٹی سے ہٹ دھرمی ترک کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کر دی۔ٹرانسپورٹ یونین نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل سڑکوں پر تصادم کے بجائے جمہوری اور آئینی طریقوں سے ہونا چاہیے ، پاکستان اور آزاد کشمیر لازم و ملزوم ہیں پاکستان پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ٹرانسپورٹ یونین نے احتجاج کی آڑ میں داخلی راستے ، بس اڈے اور ٹرانسپورٹ نظام بند نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا، یونین رہنماؤں نے ریاستی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قیام امن پر زور دیا ۔