فیصل آباد ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

 فیصل آباد ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لاہور(اے پی پی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی ٰبخاری کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں صوبائی وزیر بلال اکبر، کمشنر فیصل آباد، آر پی او، سی ٹی او فیصل آباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد، آر پی او، سی ٹی او، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں