راولپنڈی:قتل کے دو مجرموں کو سزائے موت ، 20، 20لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں نے قتل، اقدام قتل کے مختلف مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے مجرموں کو سزائے موت، قید اور جرمانوں کی سزائیں سنا دیں۔
ضلعی عدالت نے چونترہ اور چکری کے مقدمات میں مجرمان ذوالفقار اور افتخار کو سزائے موت اور 20،20 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی، مجرم گلباز کو 10 سال قید، جرمانے کی سزا دی گئی۔ مجرمان نے سابقہ دشمنی کی بنا پر 2021 میں فائرنگ سے ایک شخص قتل اور ایک زخمی جبکہ ستمبر 2022 میں بھی ایک شخص قتل کر دیا تھا۔