عرس بابا فرید ؒ کی تقریبات عروج پر، بہشتی دروازہ آج کھلے گا

 عرس بابا فرید ؒ کی تقریبات عروج  پر، بہشتی دروازہ آج کھلے گا

پاکپتن(نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر)برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 784 ویں عرس کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں، بہشتی دروازہ کھولنے کی رسم آج 5محرم الحرام کی شب ادا کی جائے گی۔

درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی بہشتی دروازہ کی قفل کشائی نماز عشا کے بعد کریں گے ، جو10 محرم الحرام فجر تک جاری رہے گی ۔ انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے بہشتی لائن کے روٹس کا پیدل دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا۔ملک بھر سے آئے ہزاروں عقیدتمند عرس کی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب حافظ محمد عمران کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی انتظامات کیلئے 5 سو ورکرز دربار اور اطراف کے علاقوں میں صفائی پر مامور ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں