موٹرویز پر کار ،ایل ٹی وی کیلئے 120 کلومیٹر گھنٹہ حدِ رفتار بحال

موٹرویز پر کار ،ایل ٹی وی کیلئے 120 کلومیٹر گھنٹہ حدِ رفتار بحال

پی ایس وی ، HTV کی 110 کلومیٹر گھنٹہ مقرر،قومی شاہراہوں پر بھی کمی کا فیصلہ واپس

 اسلام آباد (دنیا نیوز)موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں عارضی کمی کا فیصلہ واپس ، سابق حدِ رفتار بحال کردی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے ، جبکہ موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال ہوگئی۔ قومی شاہراہوں پر کار، ایل ٹی وی، پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کی حدِ رفتار بھی بحال کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں