خیبر پختونخوا حکومت کا این ایف سی مسئلہ پر آئینی عدالت سے رجوع کافیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا این ایف سی مسئلہ پر آئینی  عدالت سے رجوع کافیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے مسئلے کو آئینی عدالت لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ترجمان صوبائی حکومت شفیع جان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سرکار نے این ایف سی ایوارڈ کے کیس کے لیے وکیل بھی ہائر کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی کا مسئلہ آئینی عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کے پی بجٹ میں کوئی فیملی برانڈنگ نہیں ہے جبکہ پنجاب کے بجٹ میں 7 ایسے پروجیکٹس ہیں، جو براہ راست شریف فیملی کے نام سے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بجٹ میں 8 ایسے پروجیکٹس ہیں، جو بالواسطہ شریف فیملی کے نام سے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں