انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے :چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر)غلام مصطفی مغل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے۔۔۔
امیدواروں کی بڑی تعداد کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رہی ہے ،کسی بھی پولنگ ایریا میں 500 سے زائد ووٹرز کی موجودگی کی صورت میں وہاں دو پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے تاکہ ووٹرز کو سہولت فراہم کی جا سکے ،سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن آزادکشمیر راجہ شکیل خان کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل 23 جون تک جاری رہے گا اور اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران آج بھی دستیاب رہیں گے۔ اب تک آزادکشمیر بھر میں 518 امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا چکے ہیں، جبکہ مہاجرین کی نشستوں پر 114 اور راولاکوٹ کے مختلف حلقوں سے 130 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،دوسری جانب آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، جبکہ مختلف حلقوں میں امیدواروں اور کارکنوں کی بھرپور سرگرمیاں انتخابی ماحول کو مزید گرم بنا رہی ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق آزادکشمیر کے باشعور شہری غیر جمہوری اور شرپسند عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔