بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنیکی کوشش ناکام :خواجہ آصف

بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنیکی کوشش ناکام :خواجہ آصف

وقت آگیا ہم اتحاد کیساتھ دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں :میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں،بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اب وقت آگیا ہے ہم اتحاد کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں ۔بھارت کی  آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی،پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ، اب وقت آگیا ہے ہم اتحاد کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے سال شکست کے بعد افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور ان کو شکست دی جائے ۔کشمیر میں ایسے عناصر کار فرما ہیں جو بھارت کی ایما پر کشمیریوں کی قربانیوں کو بھول رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں