بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کیخلاف اپیل کی سماعت نہ ہو سکی

بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کیخلاف اپیل کی سماعت نہ ہو سکی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے کیس سننے سے معذرت کرلی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی، دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس خالد اسحاق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد دو رکنی بینچ تحلیل ہو گیا۔فاضل بینچ نے مقدمہ دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ درخواست میں نیپرا، پی پی آئی بی، سی پی پی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے ذریعے درخواست خارج کردی گئی تھی۔درخواستگزار خاتون اشباء کامران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی آئین سے متصادم ہے ، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں