وکلا نمائندے کس لیے ہیں؟ بہتری ان کا کام:جسٹس مندوخیل

وکلا نمائندے کس لیے ہیں؟ بہتری ان کا کام:جسٹس مندوخیل

ہر نظام میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے :وکیل کی شکایات پر ریمارکس وکیل کی استدعا پر عدالت کی قتل کا مقدمہ 3رکنی بینچ میں مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہر نظام میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے ۔ وکلا کے نمائندے کس لیے موجود ہیں؟ نمائندوں کا کام مسائل کی نشاندہی کرنا اور وکلا کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے ۔ وکیل ریحان شیخ نے چیف جسٹس کے انتظامی اقدامات اور رجسٹرار آفس تک وکلا کی رسائی سے متعلق شکایات عدالت کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا بعض معاملات متعلقہ افسران سے ملاقات کے بغیر حل نہیں ہو سکتے ، وکیل نے بتایا کہ انہیں تقریباً 150 نوٹس موصول ہوئے جن میں پیپر بکس تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ قواعد کے مطابق سزائے موت اور عمر قید کے مقدمات میں پیپر بکس تیار کرنا متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے نہ کہ وکیل کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے یقین دہانی کرائی کہ بطور وکیل ان کی تجاویز متعلقہ حکام تک پہنچا دیں گے ۔ عدالت نے قتل کیس تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں