گولڈن بوٹ کی دوڑ ، میسی، ایمباپے اور ایرلنگ میں مقابلہ
میامی(سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ کی دوڑ غیر معمولی حد تک سنسنی خیز ہو گئی ہے۔۔۔
، جہاں دنیا کے 3 بڑے فارورڈز لیونل میسی، کیلیان ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ میں سخ کانٹے کی ٹکر ہے ۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز کے بعد لیونل میسی 5گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ایمباپے اور ہالینڈ 4، 4 گولز کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ صرف دوسری بار ہوا ہے کہ ابتدائی 2 میچز کے بعد 3 کھلاڑی 4 یا اس سے زائد گول کر چکے ہوں، اس سے قبل ایسا 1954 میں دیکھا گیا تھا۔تینوں سٹارز نہ صرف گولڈن بوٹ بلکہ ورلڈ کپ کے مجموعی گولز کے ریکارڈ کو بھی چیلنج کر رہے ہیں۔