مودی کی ناقص حکمتِ عملی، منی پور میں خانہ جنگی کے خطرات

مودی کی ناقص حکمتِ عملی، منی پور میں خانہ جنگی کے خطرات

تنازع 90کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن،قبائلی رہنمائوں کاالگ انتظامیہ کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی کی ناقص حکمتِ عملی، منی پور میں خانہ جنگی کے شدید خطرات لاحق ہوگئے ۔دنیا کو انسانیت کا درس دینے والا مودی خود بھارت کو اقلیتوںکے لیے جہنم بنا رہا ہے ۔مودی کی مجرمانہ خاموشی کے باعث منی پور میں جاری بدترین نسلی فسادات 1990 کی دہائی جیسی خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات پر پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا منی پور کی تباہی پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔بھارتی جریدہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی نااہلی کے باعث یوکھرل میں قبائلی تنازعہ 50 گھروں کی تباہی اور 20 ہلاکتوں کا سبب بن گیا۔

پروفیسر اجائیلیو نیومائی کے مطابق مودی حکومت کی غفلت سے اٹھنے والا تنازع نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ہے ۔منی پور کے قبائلی رہنماوں نے مودی کے انتہا پسند ہندوتوا نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الگ انتظامیہ کا حتمی اعلان کر دیا۔ منی پور کے معروف صحافی دھیرین سادوکپم کے مطابق مودی کی سرپرستی میں انتہا پسند عناصر منی پور کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین ہل ایریا کمیٹی ، جنرل سیکرٹری تھادو اِنپی منی پور سمیت دیگر مقامی رہنماں نے حکومتی پالیسیوں سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں