یومِ عاشور کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

 یومِ عاشور کل عقیدت و احترام  سے منایا جائے گا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )ملک بھر میں یومِ عاشور کل جبکہ شبِ عاشور آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

یومِ عاشور کے موقع پر نواسۂ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؓ اور عظمتِ کربلا کے شہداء کو نذرانئہ عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ملک بھر کی امام بارگاہوں سے علم، ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس برآمد ہوں گے ، جبکہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں نواسۂ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؓ اور آپؓ کے عظمت مآب رفقا و اصحاب کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس آج جی-6 کی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں