بجٹ اجلاس میں خدمات پر افسروں،سٹاف کو6بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان

بجٹ اجلاس میں خدمات پر  افسروں،سٹاف کو6بنیادی تنخواہوں  کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس میں خدمات دینے والے مختلف محکمہ جات کے افسران اور سٹاف کیلئے 6 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہاوس میں بجٹ سیشن کے دوران دن رات کام کرنے والے افسروں اور سٹاف کی خدمات کو سراہا جانا چاہئے ،مزید کہا بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، ملک کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت سے متعلق آڈٹ رپورٹس متعلقہ مالی سال کے اندر ہی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں