190 ملین پاؤنڈکیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 29 جون کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میںعمران خان اور بشری ٰبی بی کی اپیلیں 29 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے ،جس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا، بانی اور بشریٰ بی بی نے توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے 7 روز میں وکالت نامے دستخط کرا کے دینے کا حکم دیا تھا۔