فیملی ویزا پر اکیلے جانیوالے پاکستانی زائرین کے عراق داخلہ پر پابندی
عاشورہ ، اربعین کیلئے ایک ہی ویزا استعمال نہیں ہوگا ،1ماہ سے زائد قیام پر جرمانہ پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے ،نئی شرائط
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے نئی ویزا شرائط جاری کر د یں ، وزارت نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی۔فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی ،50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، ویزا مسترد ہونے یا انٹری نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں ہوگی،عاشورہ اور اربعین کے لیے ایک ہی ویزا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔عراقی ویزا صرف 30 دن کے لیے کارآمد ہوگا۔زائد قیام پر جرمانہ ، بے دخلی اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائدکی جا ئیگی ، پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے ۔