اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ، عرس بری امام ؒ کی تیاریوں ، انتظامات پر غور و خوض
اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حضرت بری امام ؒکے مزار کی ترقی و انتظامی امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
کمیٹی نے 14 اگست کو منعقد ہونے والی چادر پوشی کی تقریب اور 15 تا 17 اگست منعقد ہونے والے عرس کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔نائب وزیراعظم نے وفاقی وزیرریلوے کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی کو ہدایت کی کہ مزار شریف کی دیکھ بھال، مرمت اور تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا ئے ۔