پارٹی چیئرمین کا الیکشن لڑوں گا

 پارٹی چیئرمین کا الیکشن لڑوں گا

کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے پارٹی چیئرمین شپ کے جب بھی الیکشن ہوں گے میں بھی کاغذات جمع کرواؤں گا۔

ایک انٹرویو میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین شپ کا الیکشن لڑوں گا سب کی خواہش ہے تو ہماری بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن ہوں گے تو عہدے سے متعلق اپنی پارٹی میں مشاورت کروں گا، پورے ملک میں جماعتی الیکشن صحیح معنوں میں ایم کیو ایم میں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں