بلوچستان :موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص ہلاک
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق اورماڑہ میں محلہ غازی لائن میں رہائش پذیر سید مہیم خان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں راجہ سکنہ پسنی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔