محرم کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنا ئی جا ئے ، فیصل کنڈی

 محرم کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنا ئی جا ئے ، فیصل کنڈی

گورنر پختونخوا کا دورہ سپریم کمانڈ پوسٹ پشاور، مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا

  پشاور (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کمانڈ پوسٹ پشاور کا دورہ کیا۔ متعلقہ حکام نے گورنر کو سکیورٹی پلان، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی ۔ گورنر نے سپریم کمانڈ پوسٹ میں قائم مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن سسٹم کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنا ئی جا ئے ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر حکام کے ہمراہ مختلف جلوسوں کے راستوں کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں