رول 17-اے کے تحت تعینات ملازم کی برطرفی کالعدم قرار

 رول 17-اے کے تحت تعینات ملازم کی برطرفی کالعدم قرار

والد کی میڈیکل ریٹائرمنٹ پر حاصل حق بعد میں ختم نہیں کیا جا سکتا :ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا اطلاق ماضی پر نہیں بلکہ مستقبل پر ہوگا:جسٹس فیصل

 لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے رول 17-اے ختم ہونے کے باوجود پہلے سے حاصل شدہ ملازمت کے حقوق محفوظ قرار دے دیا ۔جسٹس محمد فیصل زمان خان نے محمد محبوب کی درخواست منظور کرتے ہوئے رول 17-اے کے تحت تعینات ملازم کی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا اور درخواست گزار کو فوری طور پر ملازمت پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ والد کی میڈیکل ریٹائرمنٹ پر حاصل ہونے والا حق بعد میں ختم نہیں کیا جا سکتا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا اطلاق ماضی پر نہیں بلکہ مستقبل پر ہوگا،قانون ختم ہونے سے پہلے حاصل شدہ حقوق آئینی تحفظ کے مستحق ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے تقرری منسوخی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو سماعت کا موقع دئیے بغیر ملازمت سے فارغ کرنا آئین کے آرٹیکل 10-اے اور منصفانہ سماعت کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے اہم قانونی نظیر بھی قائم کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں