آزادکشمیرالیکشن:مسترد کاغذات کیخلاف اپیل کاآج آخری دن
12اپیلیں موصول،اگلے دوروزسماعت ،2جولائی تک حتمی فیصلہ جاری کردیاجائیگا
اسلام آباد (اے پی پی)27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے آزاد کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 45 حلقوں میں سے 41 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ۔کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے ، اب تک 12 اپیلیں موصول ہوئی ہیں۔کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کی سماعت 29 تا 30 جون تک ہو گی جبکہ یکم اور 2 جولائی کو اپیلوں پر سماعت مکمل کر کے حتمی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا۔