حج 2027 ،پانچ یوم میں 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد آن لائن رجسٹرڈ
اسلام آباد(این این آئی)حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کے پانچ دنوں میں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے رجسٹریشن مکمل کرلی۔ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر آن لائن رجسٹریشن کا عمل مسلسل چھٹے دن بھی کامیابی سے جاری ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ سلسلہ بلاتعطل مزید چند دن تک جاری رہے گا، رجسٹرڈ افراد میں سے 85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے ۔اس کے علاوہ 56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکیج کو ترجیح دی ہے جبکہ 51 ہزار زائرین نے شارٹ حج پیکیج کا انتخاب کیا ہے ۔