مودی دورمیں 90 امتحانی پرچے لیک، ساڑھے 6 کروڑ طلبہ متاثر

مودی دورمیں 90 امتحانی پرچے لیک، ساڑھے 6 کروڑ طلبہ متاثر

نااہل وزیرتعلیم احتجاجی نوجوانوں کو دہشتگرد کہہ کر اپنی ناکامی چھپا رہا :سی این این

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی ہندو انتہا پسند مودی سرکار کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت کے طور پر ابھرر ہی ہے ۔بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے مودی نے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیرے میں جھونک کر مودی نے بھارتی نوجوانوں کو شدید عوامی احتجاج پر مجبور کر دیا ہے ۔عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مودی کے دورمیں کوئی بھی سرکاری امتحان لیک ہونے سے نہیں بچتا ۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری امتحانات میں پرچہ لیک روکنے کے لیے ڈائپر ہی آخری حل رہ گیا ہے ۔سی این این کے مطابق بھارتی طلبہ مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کے راستے پر جا رہے ہیں۔کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 10 سالوں میں 90 امتحانی پرچے لیک کر کے ساڑھے 6 کروڑ طلبہ کی زندگیاں برباد کی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان کی نااہلی نے بھارت کے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ مودی کا نااہل وزیر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو دہشت گرد کہہ کر اپنی ناکامی چھپا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں