مودی کی پالیسیاں ، اتراکھنڈ، ہماچل میں بھی حالات کشیدہ

مودی کی پالیسیاں ، اتراکھنڈ، ہماچل میں بھی حالات کشیدہ

نہنگ سکھوں کا مارچ ، کرن پریاگ واقعے میں گرفتار4 سا تھیوں کی رہا ئی کا مطالبہ

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاپسندانہ اورنفرت پرمبنی پالیسیوں نے پورے بھارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔منی پور،ناگا لینڈ کے بعد اتراکھنڈ اور ہماچل میں بھی حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ جریدہ دی ہندو مودی سرکارکی نااہلی اوربھارت کے ابتر اندرونی حالات سامنے لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کی سرحد پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، جہاں نہنگ سکھوں نے سرحدی رکاوٹیں توڑکر اپنے مقدس مقام ہیم کنڈ صاحب کی طرف مارچ شروع کردیا ہے ،سکھ مظاہرین نے کرن پریاگ واقعے میں گرفتار4 نہنگ سکھوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ کی سرحد پرحالات اس وقت مزید کشیدہ ہوئے جب نہنگ سکھوں اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق سکھ مظاہرین نے دونوں ریاستوں کے سنگم پر واقع کلہال چیک پوسٹ پررکاوٹیں توڑ کر اپنا مارچ آگے بڑھا دیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سکھوں کیخلاف مذہبی پابندیاں اور مودی سرکار کاظالمانہ رویہ بھارتی سکھوں میں احساسِ محرومی اور نفرت کو مزید ہوا دے رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں