عطا اللہ تارڑ کی شعیب اختر کے گھر آمد،بھا ئی کے انتقال پر تعزیت کی

عطا اللہ تارڑ کی شعیب اختر کے گھر آمد،بھا ئی کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ہفتہ کو معروف کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے ۔

انہوں نے مرحوم کے بیٹے حمزہ شاہد اور دیگر سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا غم کی اس گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو ہمت اور حوصلہ دے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں