تیل سستاہونے کے باوجودمہنگائی نہ تھم سکی

تیل سستاہونے کے  باوجودمہنگائی نہ تھم سکی

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا جس کے باعث عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف نہیں مل سکا۔

ضروریاتِ زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے بجائے الٹا اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ٹماٹر 220 روپے کلو تک جا پہنچے ۔ چھوٹا گوشت 2800 روپے اور بڑا گوشت (بغیر ہڈی)1800 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ ادھر لوکل اور بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی تو ہوئی مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے یہ ریلیف ناکافی ہے ۔ عام استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی واضح فرق نہیں پڑا جس سے عام آدمی، سفید پوش اورتنخواہ دار طبقے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں