لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم دوسری بار ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر منتخب
راولپنڈی (این این آئی)ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کو دوسری بار اپنا صدر منتخب کر لیا۔
اس موقع پر مقامی ہوٹل میں سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، میں سابق فوجی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے پہلے کی طرح کام کروں گا۔نومنتخب صدر نے مزید کہا کہ ایران امریکا جنگ روکنے میں پاکستان کامیاب سفارتی کردار ادا کر رہا ہے ،پاک فوج نے انڈیا کو ناکوں چنے چبوائے ، ہم سب مل کر چلتے ہیں اور اسی اتحاد سے آئندہ چلیں گے ۔