آزاد کشمیرالیکشن :پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف)میں انتخابی اتحاد

آزاد کشمیرالیکشن :پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف)میں انتخابی اتحاد

پیپلز پارٹی پلندری ، غربی باغ سے جے یو آ ئی ف کے امیدواروں کی حمایت کر یگی اتحاد سے دونوں جماعتوں کو فائدہ ہو گا ،چودھری یاسین، مولانا سعید کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (اے پی پی) آزادکشمیر میں 27 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان انتخابی اتحاد طے پاگیا۔ پیپلز پارٹی پلندری اور غربی باغ سے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدواروں کی حمایت  کرے گی جبکہ باقی تمام حلقوں میں جمعیت پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی۔اتوار کو اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی آزادکشمیر چودھری یاسین اور امیر جے یوآئی آزاد جموں و کشمیر مولانا سعید یوسف نے اتحاد کا اعلان کیا۔ چودھری یاسین نے کہا پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے اتحاد سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو فائدہ ہو گا ۔ایل اے 14 غربی باغ اور ایل اے 23 پلندری سے جے یوآئی کے امیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے ۔ مولانا سعید یوسف نے کہا پیپلز پارٹی ہمیں دو حلقوں میں سپورٹ کرے گی، دیگر تمام حلقوں میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی ۔13حلقوں میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کاغذات واپس لیں اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھرپور سپورٹ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں