مذہبی برداشت ، مسلکی ہم آہنگی وقت کی ضرورت:گورنرکے پی

مذہبی برداشت ، مسلکی ہم آہنگی وقت کی ضرورت:گورنرکے پی

امن ،قومی یکجہتی کے فروغ میں منبر و محراب اور خانقاہوں کا کردار نہایت اہم نوجوان نسل کی کردار سازی کیلئے سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا :فیصل کنڈی

اسلام آباد(اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ میں منبر و محراب اور خانقاہوں کا کردار نہایت اہم ہے جبکہ مذہبی برداشت اور مسلکی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف عالم دین مولانا عمران بشیر سے گفتگو کے دوران کیا۔خیبر پختونخوااسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے ،گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں مذہبی برداشت، بین المسالک رواداری کے فروغ اور قومی اتحاد کومضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا نوجوان نسل کی کردار سازی اور معاشرے میں برداشت، اخوت اور اعتدال کے فروغ کے لیے سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کو عام کرنا ناگزیر ہے ،اس موقع پرقرآن مجید فرقان حمید کے ترجمہ و تفسیر کے فروغ ، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے ،مذہبی ہم آہنگی، سیرتِ طیبہ کے فروغ اور نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت سے متعلق متعدد تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں