کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال مسترد ،مظفر آباد میں کاروبار جاری
آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا دورہ مدینہ مارکیٹ ،تاجروں، شہریوں کے تعاون پر اظہار تشکر
مظفر آباد (اے پی پی) آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے مدینہ مارکیٹ مظفرآباد کا دورہ کیا اورتاجروں اور شہریوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مظفرآباد کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔ آئی جی کے مطابق مدینہ مارکیٹ سمیت پورے شہر میں معمولاتِ زندگی بحال اور شہریوں کی آمد و رفت جاری ہے ۔ آئی جی نے کہا تمام محب وطن کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، آزاد کشمیر کے غیور عوام نے کسی بھی قسم کے انتشاری جتھے کو مسترد کر دیا اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔