آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لیا جائے :اسیر رہنما پی ٹی آئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں نے الیکشن آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کو خط کے ذریعے ریاستی انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے ہم نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات پر مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بطور جماعت الیکشن میں حصہ لیں ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے ، پارٹی کو ان تمام امیدواروں کے نام شائع کرنے چاہئیں جو ان کے حمایت یافتہ ہوں گے ۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اسیر قائدین نے الیکشن میں حصہ لینے کا پیغام اور خط وکیل کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا ہے۔