پنجاب :دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ختم آج معمول کے مطابق کام ہوگا
لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے جمعہ کی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق(آج)جمعہ کو صوبہ بھر میں معمول کے مطابق سرکاری امور انجام دیے جائیں گے اورپورے پنجاب میں ورکنگ ڈے ہوگا۔
معمول کے مطابق سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے ۔اعلامیے کے مطابق سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق دفتری سرگرمیاں جاری رہیں گی ، ملازمین اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔