میڈیکل رپورٹ میں ایک غیرملکی خاتون سے زیادتی کی تصدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے کیس میں لاہور پولیس کو موصول ہونے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں سے تین افراد نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ملزموں اور متاثرہ خواتین کے ڈی این اے نمونے فرانزک تجزئیے کے لیے بھجوا دئیے ، جبکہ ملزموں کے موبائل فون بھی فرانزک جانچ کیلئے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا ملزموں کو کسی قسم کا خصوصی پروٹوکول نہیں دیا جا رہا ، عام ملزموں کی طرح حوالات میں رکھا اور ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا۔