سبرینا کارپنٹر اور فٹبالر پیئرو ہنکاپی کی قربتوں کی افواہیں
لاس اینجلس(شوبزدیسک ) امریکی پاپ گلوکارہ سبرینا کارپنٹر اور ایکواڈور کے فٹبالر پیئرو ہنکاپی کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب گزشتہ ہفتے نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کے دوران سبرینا کارپنٹر کو ایکواڈور کی ٹیم کی حمایت کرتے دیکھا گیا۔ ان کی اس موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ایکواڈور کے سٹار ڈیفنڈر پیئرو ہنکاپی کے ساتھ جوڑنا شروع کردیا اور دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے ۔تاہم اب تک نہ سبرینا کارپنٹر نے ان خبروں پر کوئی مثبت ردعمل دیا ہے اور نہ ہی پیئرو ہنکاپی نے کسی رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے ۔ دونوں کا مؤقف یہی ہے کہ وہ اس وقت سنگل ہیں، جس کے باعث ڈیٹنگ سے متعلق تمام دعوے محض قیاس آرائیاں سمجھے جا رہے ہیں۔