سابق وفاقی وزیر فوزیہ حبیب انتقال کر گئیں، نمازجنازہ آج ،صدر زرداری بلاول و دیگر رہنماؤں کا اظہار رنج و غم

سابق وفاقی وزیر فوزیہ حبیب انتقال کر  گئیں، نمازجنازہ آج ،صدر زرداری   بلاول و دیگر رہنماؤں کا اظہار رنج و غم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری کی اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر فوزیہ حبیب انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوار پانچ جولائی کو رات 10بجے ایچ 8قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے فوزیہ حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا مرحومہ کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی ۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ پی پی کی نائب صدر شیری رحمن ، چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری ،پلوشہ خان ، زمرد خان،روبینہ خالد ، شازیہ مری نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں