میرپور میں ’’ کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور ‘‘ کے پوسٹرزلگ گئے
میرپور (دنیانیوز) آزاد کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف کشمیریوں نے دوٹوک مؤقف اپنا لیا، آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں مختلف مقامات پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔۔۔
جن میں ریاست میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور انتشار کی مخالفت کا پیغام دیا گیا ہے ۔مختلف شاہراہوں پر نصب پوسٹرز پر ’’کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور‘‘ جیسے نعرے درج ہیں ، ان پوسٹرز کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ریاست کے امن کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتے ، عوام ماضی میں بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں اور ریاست میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔