پاک کینیا تجارت پہلی بار ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
کراچی(کامرس رپورٹر)پاک کینیا اقتصادی تعلقات میں تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا گیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت پہلی مرتبہ ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسے تجاوز کرگئی۔۔۔
اسکے ساتھ ہی مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی کینیا کو برآمدات بڑھ کر 43 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو دونوں ممالک کی تجارتی تاریخ میں پاکستان کیجانب سے کی جانیوالی سب سے زیادہ برآمدات ہیں، پاکستان کینیا بزنس کونسل کے صدر رفیق سلیمان نے اس تاریخی کامیابی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی واقتصادی تعلقات کا واضح ثبوت ہے اور اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بے شمار امکانات موجود ہیں۔