عمران نے ٹیم بدلنے کا اشارہ دیا تھا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اللہ کرے عمران خان خیر سے باہر آئیں اور اپنی ٹیم خود اپنے ہاتھ سے بنا کر پاکستان کو آگے لیکر چلیں۔۔۔
میرا ان کو مشورہ ہوگا کہ کچھ باتوں پرکبھی کمپرومائز نہ کریں ،ایک، دو یا تین بار منتخب ہونیوالے پارلیمنٹرین کا احتساب کریں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘پر علی محمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے نومبر 2024 اڈیالہ جیل میں مجھے کہا کہ جیل سے نکل کر اپنی ٹیم خود نئے سرے سے بناؤں گا، میرے استفسار پر انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ایسے ساتھی تھے جو عرصہ سے ساتھ چلے تھے ،اس بار اپنی ٹیم خود نئے سرے سے دوبارہ بناؤں گا۔