تبدیلی کیلئے سیاسی، معاشی استحکام چاہیے

تبدیلی کیلئے سیاسی، معاشی استحکام چاہیے

کراچی (این این آئی)چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی، ہمیں ہر صورت ملکی کی برآمدت کو بڑھانا اور درآمدات میں کمی لانا ہوگی۔۔۔

 ہمارے ملک کے لوگ بہت محنتی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ وہ معروف بزنس مین ٹینری ایسوی ایشن کے صدر دانش امان کی رہائشگاہ پر الخیر حج گروپ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اور ان کی پارٹی  کے رہنما مفتاح اسماعیل، بلوچستان کے کنوینر سید امان شاہ، اکرام راجپوت، زاہد حمید، زبیر چھایا، ثاقب اکرام، مگو، الخیر حج گروپ کے سی ای او عفان ذیشان، ڈاکٹر ظفر مرزا، تیمور صدیقی، فلپائن کے قونصل جنرل عمران ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکرٹری ناصر الدین محمود، صدر کراچی شیخ صلاح الدین، جنرل سیکرٹری کراچی ندیم اختر آرائیں ودیگر بھی موجود تھے ۔

شاہد خاقان نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دنیا کے 4 ہزار ٹورو آپریٹر میں سے الخیر حج گروپ کو سعودی گورنمنٹ نے ایوارڈ دیا ہے ، اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا اگر پاکستان کے اداروں پر توجہ دی جائے تو مزید بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری پر عمل کرانا ہوگااس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا ملکی برآمدات سے زیادہ پیسہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھیجا ہے جس سے پاکستان چل رہا ہے ۔ انہوں نے کراچی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کراچی کے لوگ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے خطاب میں کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے 2028 تک برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک لے جائے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے ، ملک میں نظام کی تبدیلی ضروری ہے ، اگر نظام تبدیل نہیں ہوگا تو بہتری نہیں آئے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں