بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا زلزلے کا مرکز چمن کے قریب واقع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔