گرمی میں لیسکو سسٹم دباؤ کا شکار،گھنٹوں بجلی بندش معمول

 گرمی میں لیسکو سسٹم دباؤ کا شکار،گھنٹوں بجلی بندش معمول

کئی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک سپلائی معطل رہی، صارفین پریشان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )شدید گرمی میں لیسکو کا ترسیلی اور ڈسٹری بیوشن نظام شدید دباؤ کا شکار،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول ، صارفین کا جینا محال  ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے سے مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک ، مصطفی آباد، شاہدرہ، ہربنس پورہ، عامر ٹاؤن ،رچنا ٹاؤن،چونگی امرسدھو،اسلامیہ پارک میں بھی گھنٹوں بجلی بند رہی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر سسٹم کی وجہ سے بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اورشارٹ فال نہیں ہوتا مگر رات کوطلب بڑھنے پر شارٹ فال بھی بڑھ جاتا ہے جس سے جبری لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے ۔لیسکو کی جانب سے سٹاف اور سامان کی شدید کمی کے باعث شکایات کا ازالہ بھی بروقت نہیں ہوتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں