آزاد کشمیر الیکشن :45حلقوں سے 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کیلئے 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ۔ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047، مہاجرین کے 12 حلقوں سے 218 امیدوار ہیں، جانچ پڑتال کے بعد مجموعی طور پر 41 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست آج شائع کی جائے گی۔6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے ، 6 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔