ایل اے 23:سردار محمدحسین مولانا سعید کے حق میں دستبردار

 ایل اے 23:سردار محمدحسین مولانا سعید کے حق میں دستبردار

فریال تالپور سے ملاقات کے دوران الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا سردار محمدحسین کی حمایت پر پیپلز پارٹی کا شکر گزار ہوں ، جے یو آ ئی امیدوار

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے جمعیت علمائے اسلام (ف) آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی،ا س موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اور ایل اے 23 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد حسین بھی موجود تھے ۔ سردار محمد حسین نے پارٹی فیصلے کے مطابق ایل اے 23 کے انتخاب میں مولانا سعید یوسف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ مولانا سعید یوسف نے کہا سردار محمد حسین کی جانب سے دستبردار ہونے اور اپنی حمایت کے اعلان پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ملاقات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چودھری ریاض بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں