پاکستان امریکا تعلقات بھروسے اور امن پرقائم :مریم اورنگزیب

پاکستان امریکا تعلقات بھروسے اور امن پرقائم :مریم اورنگزیب

خوشی ہے امریکی انویسٹر سرمایہ کاری کرنے پنجاب آرہے ہیں:سینئر صوبائی وزیر وزیراعلیٰ مریم نوازکی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو یوم أٓزادی پر مبارکباد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بھروسے اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو یوم أٓزادی پر مبارک پیش کرتی ہوں۔امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور اور امریکی مشن پاکستان کے آفیشل بیانات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی حکومت، پاکستان میں تعینات امریکی سفارتکاروں اور خاص طور پر امریکی عوام کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔

سینئرصوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے باہمی تعلقات باہمی احترام، بھروسے اور خطے میں پائیدار امن کی مشترکہ بنیادوں پر قائم ہیں۔پنجاب حکومت امریکا کے ساتھ تعلیم، صحت، تجارت، اور زراعت سمیت تمام اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ہم سفارتی تعلقات کے ساتھ ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، کلائمیٹ چینج، ٹورزم پر دونوں ممالک مل کر کام کررہے ہیں،یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ امریکا سے انویسٹر سرمایہ کاری کرنے پنجاب آرہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ہم نے کچھ وقت قبل ڈپلومیسی کی پاور دیکھی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر نے امن کیلئے کام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں